محمد عبد السلام نے اتوار کے روز کہا: یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں کے جاری رہنے سے جارحین کے ہاتھ کچھ نہیں لگنے والا بلکہ اس سے علاقے میں ان کے لئے مسائل بڑھیں گے۔
عبد السلام نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی حمایت کا یمن کا فیصلہ اٹل اور اصولی ہے اور کسی بھی جارحیت کا اس فیصلے پر کوئي اثر نہيں ہونے والا، مزيد کہا: یمن کی فوجی طاقت کو ختم نہيں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ طاقت طویل جنگ کے دوران حاصل کی گئي ہے۔
انہوں نے اسی طرح امریکہ اور برطانیہ کو نصیحت کی ہے کہ علاقے میں نیا محاذ کھولنے اور کشیدگي بڑھانے کے بجائے بہتر یہ ہ ےکہ وہ عالمی رائے عامہ پر توجہ دیں جو اسرائيل کے حملوں کو فوری طور پر روکنے، غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور تل ابیب کی حمایت بند کئے جانے کی خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ